ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی انتخابات میں تین ریاستوں میں کانگریس کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پٹاخے چھوڑے گئے

اسمبلی انتخابات میں تین ریاستوں میں کانگریس کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پٹاخے چھوڑے گئے

Tue, 11 Dec 2018 21:21:34    S.O. News Service

بھٹکل 12/ڈسمبر (ایس او نیوز)  مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی زبردست واپسی کے بعد ایک طرف اچھے دن کا جھوٹا خواب دکھانے والوں اور شہروں کےنام تبدیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے، وہیں  کانگریس کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ تین ریاستوں میں کانگریس کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، سرسی اور مینگلور سمیت کئی دیگر ساحلی شہروں میں کانگریس کارکنان کے پٹاخے چھوڑے اور جشن منایا۔ بھٹکل میں شمس الدین سرکل پر کانگریس کارکنوں نے کانگریس کا جھنڈا لہراتے ہوئے پٹاخے چھوڑے تو دیگر علاقوں میں بھی  کانگریسی کارکنوں نے سڑکوں پر اُتر کر جشن منایا۔


Share: